Nourishing the Hajj Journey: Punjab Food Authority’s Awareness Nutrition Camp at Multan Airport

ملتان13جون

فریضہ حج کی ادائیگی۔۔صحت اور سہولت کے ساتھ

حج پر جانے والے مسافروں کیلئے پہلی دفعہ بڑی سہولت

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حج نیوٹریشن گائیڈ کا باقاعدہ اجراء کر دیا

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے ملتان ائیر پورٹ پر حج نیوٹریشن گائیڈ ڈیسک کا افتتاح کیا

حج نیوٹریشن گائیڈ نے ہر مسافر کو خصوصی غذائی راہ نما معلومات اور لٹریچر فراہم شروع کر دی

حج نیوٹریشن گائیڈ مقدس فریضہ کے لیے سفر کرنے والوں کو غذائی مسائل سے بچائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سول ایوی ایشن کے تعاون سے حاجیوں کے لیے تاریخ کا پہلا غذائی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ راجہ جہانگیر انور

حج پر جانے والے مسافروں کو مکمل غذائی ہدایات پر مشتمل نیوٹریشن گائیڈ کٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

آج ملتان ائیر پورٹ سے 3فلائٹس میں 1072جانے والے مسافروں کونیوٹریشن کٹس دی جائیں گی۔راجہ جہانگیر انور

ملتان سے 26پروازوں میں 7ہزار 343مسافر سفر حج پر روانہ ہو گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

لاہور اور فیصل آباد ائیر پورٹس پر حاجیوں کے لیے حج نیوٹریشن گائیڈ ڈیسک کیمپ لگائیں گئے ہیں۔راجہ جہانگیر انور

 

پنجاب فوڈ اتھارٹی ماہر غذائیات کی ٹیم حاجیوں کی مفت اسسمنٹ اور کونسلنگ بھی کر رہی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دوران حج پانی کی کمی سے بچنے اور خود کو تندرست رکھنے کے لیے نیو ٹریشن گائیڈ کٹ بھی دی جارہی ہے۔راجہ جہانگیر انور

نیوٹریشن گائیڈ میں بلڈ پریشر،شوگر،سانس اور جلدکی بیماری جیسی متعدد وبائی امراض سے بچنے کے لیے غذائی ہدایات دی گئی ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

نیوٹریشن گائیڈ لٹریچر میں ڈائیٹ چارٹ اور ہدایات نامے بھی شامل کیے گئے ہیں۔راجہ جہانگیر انور

موسم آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے بھی حاجیوں کی راہنمائی کی جا رہی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

نیوٹریشن کٹ دینے کا مقصد حاجیوں کو مناسک حج کی ادائیگی کے دوران صحت کے مسائل سے محفوظ رکھا جائے۔راجہ جہانگیر انور

Scroll to Top