ناقص مضرصحت گوشت سپلائی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن۔۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر آپریشن ٹیموں کی بروقت کارروائی نے سرگودھا اور گردونواح کے باسیوں کو مضر صحت گوشت کھانے سے بچا لیا۔
ویجیلینس ٹیموں نے ریکی کر کے گھر میں چھپ کر بیمار جانوروں کا گوشت تیار کرنے والے گروہ کو پولیس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ مقدمہ درج، 3600 کلو بیمار ،مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا