صحت دشمن مافیا کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا آپریشن
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی علی الصبح ٹیموں کے ہمراہ مون مارکیٹ اور بکر منڈی میں سری پائے، ناشتہ پوائنٹس اور پیمکو سیل پوائنٹس کی چیکنگ
400لٹر ملاوٹی دودھ، 200 لٹر غیر معیاری استعمال شدہ آئل تلف، 1لاکھ50ہزار کے بھاری جرمانے عائد
غیر معیاری آئل میں پوڑیاں ناشتہ تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 50ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید
صفائی کے ناقص انتظامات پر بکر منڈی میں سری پائے تیار کرنے والے پوائنٹس کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
انتظامات میں بہتری کے لیے بکرمنڈی ایسوسی ایشن کو بھی بلا لیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
ناشتے کی تیاری میں غیر معیاری زائد المعیاد آئل کا استعمال سنگین جرم ہے۔ عاصم جاوید
استعمال شدہ آئل میں بار بار اشیاء خورونوش کی تیاری صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب بھر فوڈ پوائنٹس، یونٹس اور فیکٹریوں کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔ عاصم جاوید
قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار بند ،جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ یقینی بنائیں، شکایات کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔ عاصم جاوید ڈی جی فوڈ اتھارٹی