پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کا تحصیل بھوآنہ میں ملاوٹ مافیا پر کاری وار۔۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر چنیوٹ کی سربراہی میں تحصیل بھوآنہ میں ملاوٹ مافیا پر کاری وار۔۔

ملاوٹی دودھ کی بڑی ترسیل ناکام بنادی گئی۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے علی الصبح امین پور بنگلہ چیک پوائنٹ پر مشکوک گاڑی کو روک کر گاڑی میں موجود دودھ کا جدید لیکٹو سکین مشین سے معائنہ کیا اور دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر تقریباً 1800 لیٹر دودھ موقع پر ضائع کردیا۔
مزید برآں ٹیم نے 50 گاڑیوں میں موجود 30 ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا اور غیر معیاری دودھ ترسیل کرنے والی 4 گاڑیوں کو موقع پر 28 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا۔
عوام خوراک سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت 1223 پر درج کراسکتے ہیں
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی۔

Facebook
X
Scroll to Top