اونچی دکان پھیکے پکوان، سیالکوٹ کے مشہور نام پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کشمیر روڈ سیالکوٹ میں گرینڈ آپریشن

معروف ہوٹل اور سویٹس اینڈ بیکری پروڈکشن یونٹ کو 3لاکھ روپے جرمانہ عائد

نو سو لٹر دودھ، 1من سے زائد تیار مکسچر اور دیگر اجزاء موقع پر تلف

پروڈکشن ایریا میں زندہ کاکروچ اور چوہوں کے فضلات موجود پائے گٸے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

انتہائی ناقص سٹوریج اور پروڈکشن ایریا میں صفائی نا ہونے پربھاری جرمانے عاٸد کر دیے گٸے۔ عاصم جاوید

یونٹس میں گندا واشنگ ایریا اور زنگ آلود گندے برتنوں کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دکانوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری اور ملاوٹی 900لیٹر دودھ بھی تلف کردیا گیا۔ عاصم جاوید

زائدالمیعاد، ناقص اشیاء خورونوش کی فروخت کرنے والے کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔ عاصم جاوید

شاہراہوں اور چوک چوراہوں میں موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے رہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ عاصم جاوید

پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کیا جارہا ہے۔ عاصم جاوید

خوراک میں جعلسازی کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top