وزیر خوراک پنجاب کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر واقع جوس پلانٹ پر چھاپہ
4250 لٹر تیار جوس، 3600کلو پلپ اور ممنوعہ رنگ اور کیمیکل تلف، یونٹ بند
جوس یونٹ سے جعلی مضر صحت جوس برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ وزیر خوراک پنجاب
مضر صحت بدبودار پلپ گندے سٹوریج ایریا میں موجود پائی گئی۔ بلال یاسین
لیبل پر ایڈریس غلط، پروڈکٹ رجسٹریشن کے دستاویزات عدم موجود پائے گئے۔ وزیر خوراک پنجاب
یونٹ میں حشرات کی بھرمار، بدبودار ماحول، انتہائی لازم ریکارڈ موجود نہ تھا۔ بلال یاسین
پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں، نان فوڈ گریڈ اشیاء جوس کی تیاری میں استعمال کیے جارہے تھے۔ وزیر خوراک پنجاب
ممنوعہ کیمیکل اور رنگوں کی ملاوٹ سے تیار جوس کو دلکش پیکنگ لگا کر لاہور میں سپلائی کیا جانا تھا۔ بلال یاسین
ملاوٹی جوس کا استعمال بچوں اور بڑوں میں معدہ اور آنتوں کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ وزیر خوراک پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر جعلسازی کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر رہے ہیں۔ بلال یاسین
شہری خود فوڈ اتھارٹی بنیں، اشیاء کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں۔ بلال یاسین