گزشتہ 100 دنوں میں5لاکھ لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 4لاکھ لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔

گزشتہ 100 دنوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی بہت اعلیٰ رہی، 5لاکھ لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 4لاکھ لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔ وزیر خوراک پنجاب

1لاکھ 50ہزار کلو سے زائد بیمار، کم وزن گوشت اور بھاری مقدار میں دیگر ممنوعہ مضر صحت اشیاء تلف کی گئیں۔ بلال یاسین

عید الاضحیٰ سے قبل جعلی مصالحہ جات پر کریک ڈاؤن قابلِ ستائش ہے۔ وزیر خوراک پنجاب

مافیا ہر تہوار پر عوام پر جعلسازی کا وار کرتا ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اس وار کو بروقت ناکام بناتی ہے۔ بلال یاسین

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے چھوٹے ملازم تک تمام نے اپنا میرٹ اپنی کارکردگی سے منوایا ہے۔ بلال یاسین

بڑے برانڈز کے نام پر جعلی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ وزیر خوراک پنجاب

پیک دودھ کے لیے جامع پلان تیار کررہے ہیں، یہ مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔ بلال یاسین

جانور منڈیوں میں موجود فوڈ پوائنٹس کی سخت چیکنگ کی جائے گی،لائسنس اور قوانین پر عمل نا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ وزیر خوراک پنجاب

Scroll to Top