1ہزار کلو مردہ مرغیاں تلف، 113کلو ناقص زیرہ اور کالی مرچ ضبط، 2 مقدمات درج
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا جھمرہ اور جھنگ روڈ پر کریک ڈاؤن
جھمرہ میں مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی اور مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جھنگ روڈ پر واقع سپائسز یونٹ سے ملاوٹی مصالحہ جات برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عاصم جاوید
انتہائی لازم خرید و فروخت ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود، پی ایف اے لائسنس کے بغیر کام کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مصالحہ جات کی تیاری میں جعلسازی پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا کہ موقع سے گرفتار کروا دیا گیا۔ عاصم جاوید
ناقص اجزاء کی ملاوٹ سے تیار مصالحہ جات معدہ جگر اور آنتوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مارکیٹ میں آنے والی اشیاء کے معیار میں کمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ عاصم جاوید
ناقص اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی