ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے مولہنوال اور گجومتہ میں سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹس پر چھاپے
210 لٹر حشرات زدہ ناقص شیرہ،50 کلو ایکسپائر ڈو،2 من سے زائد ناقص ٹافیاں کیمیکلز اور کھلے رنگ تلف
2 سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹس بند، بھاری جرمانہ عائد
میٹھائی میں استعمال ہونے والے شیرے میں مری مکھیوں کیڑوں کی بھرمار پائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گندے ٹوٹے فنگس زدہ فریزر ،صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ عاصم جاوید
ٹافیوں کی تیاری میں کھلے ناقص رنگوں اور کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پیکنگ کے لیے نان فوڈ گریڈ ردی کا استعمال،تیار پروڈکٹس کو ٹوٹے گندے فرش پر بغیر ڈھانپے رکھا پایا گیا۔ عاصم جاوید
لازم ریکارڈ،ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک میں ناقص اور زائد المیعاد اشیاء کا استعمال نظام انہضام کی خرابی اور انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔ عاصم جاوید
بچوں کی پسندیدہ گولیاں ٹافیاں اور میٹھی مٹھائیاں بنانے والے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مارکیٹ میں آنیوالی اشیائے خورونوش کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عاصم جاوید
پنجاب بھر میں بچوں کی کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والی فیکٹری یونٹس کی چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
غیر معیاری، ناقص اشیاء تیار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عاصم جاوید