ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کے گوجرانوالہ روڈ پر واقع معروف ریسٹورنٹس اور سویٹس یونٹس پر چھاپے
معروف ریسٹورنٹ اور سویٹس یونٹ کو 2لاکھ 50ہزار کے جرمانے عائد، بھاری مقدار میں حشرات زدہ مٹھائی، ممنوعہ ایکسپائر اشیاء تلف
پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر کارروائیاں عمل میں لاٸی گٸیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
انتہائی لازم ریکارڈ، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پروسیسنگ سیکشن میں بدبودار ماحول، کھلی نالیاں اور فروخت کے لیے تیار مٹھائی میں مکھیوں کی بھر پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
زنگ آلود فریز کی خستہ حالت، بال بھی موجود پائے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معروف ریسٹورنٹ میں تیار کھانے بغیر ڈھانپے رکھے پائے گئے۔ عاصم جاوید
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر تمام فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ عمل میں لائی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعل سازی کرنے والے باز رہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ عاصم جاوید
شہری اپنے ارد گرد ملاوٹ کرنےوالوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کو1223پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی