کس ضلع میں فوڈ کلچر کیسا، کون سا ضلع معیاری خوراک میں کتنا آگے، کہاں کتنی ملاوٹ
تاریخ میں پہلی بار ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ تیار کیا جائے گا
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ کی تیاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی
ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ میں ضلع بھر کا فوڈ کلچر تفصیل سے درج کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ میں اتھارٹی کے وسائل، مسائل اور مستقبل کی منصوبہ بندی درج ہو گی۔راجہ جہانگیر انور
ڈاٹرکٹ فوڈ گزٹ میں ملاوٹ میں ملوث کالی بھیڑوں کو درج کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ میں ہر نئے آنے والے ضلعی سربراہ کے حوالے کیا جائے گا۔ راجہ جہانگیر انور
ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ کی مدد سے نئے آنے والے ضلعی سربراہان کو فوڈ انڈسٹری سمجھنے میں مدد ملے گی۔ راجہ جہانگیر انور
ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ کی مدد سے بار بار ملاوٹ کرنے والی کالی بھیڑوں کی نشاندہی ہو سکے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ کو جشن آذادی کی مناسبت سے اگست میں تیار کر لیا جائے گا۔ راجہ جہانگیر انور
پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ کی تیاری کا آغاز
— PunjabFoodAuthority (@PFAHQOfficial) August 3, 2023
صوبہ بھر میں پہلی بار ضلعی سطح پر خوراک کے معیار کو جانچنے اور علاقہ وار ناقص خوراک کی ترسیل اور تشخیص کےلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کمر بستہ#PFA #foodsafety #regulations #healthcare @GovtofPunjabPK @MohsinnaqviC42 @CS_Punjab pic.twitter.com/LEPLcPQTDG