وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ڈی جی فوڈاتھارٹی محمد عاصم جاوید کا ٹیموں کے ہمراہ ملتان روڈ پر واقع میٹ پروسسنگ یونٹ پر چھاپہ
معروف مارٹس اور سٹورز کو سپلائی کیے جانے والا 2 ہزار کلو زائدالمیعاد، بدبودار اور فنگس زدہ گوشت برآمد،مقدمہ درج
یونٹ کے انتہائی ناقص انتظامات، گندے بدبودار چلرزمیں گوشت کو سٹور کیا گیا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
انتہائی لازم تلفی ریکارڈ عدم دستیاب، گوشت پر مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔محمد عاصم جاوید
تیار پراڈکٹس پر تاریخ اجراء اور تنسیخ عدم موجود، لیبل پی ایف اے سے رجسٹرڈ نہ تھا۔ ڈی جی فوڈ عاصم جاوید
مارٹس اور سپر سٹورز پر مہنگے داموں فروخت ہونے والے گوشت کا معیار انتہائی ناقص پایا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
برآمد شدہ گوشت قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد جلا کر تلف کر دیا گیا۔ محمد عاصم جاوید
یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج، پوری سپلائی چین کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص گوشت کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے ۔محمد عاصم جاوید
خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
وزیر خوراک پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ محمد عاصم جاوید