لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر ناقص گوشت سپلائی کرنے والوں کےخلاف آپریشن

لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر ناقص گوشت سپلائی کرنے والوں کےخلاف آپریشن،مقدمہ درج، ملزم گرفتار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ٹولنٹن اور سٹی ایریا میں چیکنگ

بارہ فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 9کو 1لاکھ 75ہزار کے جرمانے عائد،مقدمہ درج، ملزم گرفتار

بھاری مقدار میں مضر صحت ممنوعہ اجزاء اور تیار مٹھائی تلف

گوشت بردار گاڑی سے بیمار مرغیاں برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سپلائر کے بھاگنے کی کوشش ناکام،مقدمہ درج کروا کہ موقع سے گرفتار کروا دیا گیا۔ عاصم جاوید

انتہائی لازم میٹ سپلائی ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔ عاصم جاوید

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقررکردہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار خوراک بغیر ڈھانپے فرش پر رکھی پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک میں ناقص گوشت اور زائد المیعاد اشیاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صوبہ پنجاب میں ناقص خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے لیے جگہ تنگ کر دی گئی ہے۔عاصم جاوید

گوشت کی مکمل ٹریسیبیلٹی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

فوڈ بزنس آپریٹرز اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں، جعلسازی پر کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ عاصم جاوید

Scroll to Top