دودھ اور ڈیری مصنوعات کے نام پر جعلسازی کا دھندہ کرنے والے مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ماہ جنوری میں ڈیری سیفٹی ٹیموں کی صوبہ بھر میں ناکہ بندیاں، ملک شاپس اور ڈیری پروڈکٹس یونٹس کی چیکنگ

دو کروڑ 88لاکھ 98ہزار لٹر دودھ کی چیکینگ ،1لاکھ65ہزار لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ اور ڈیری پروڈکٹس تلف

ناقص دودھ اور ڈیری پروڈکٹس فروخت کرنے پر 15ملک شاپس ،ڈیری یونٹس بند، 24مقدمات درج

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ناکہ بندیوں کے دوران 31ہزار سے زائد دودھ بردار گاڑیوں اور 12ہزار سے زائد ملک شاپس اور ڈیری یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صوبہ بھر میں میں مجموعی طور پر 2کروڑ 88 لاکھ 98 ہزار لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ عاصم جاوید

ناقص انتظامات اور ملاوٹی ڈیری مصنوعات کی برآمدگی پر 1900 شاپس ،ڈیری یونٹس اور دودھ بردار گاڑیوں کو 2کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلی دودھ اور ناقص ڈیری پروڈکٹس بنانے پر جعلسازوں کے خلاف 24مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ عاصم جاوید

دیسی گھی،پنیر، کھویا، مکھن اور دیگر مصنوعات کی تفصیلی جانچ کے لیے 153 سیمپل بھی لیبارٹری بجھوا دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دودھ سے بننے والی مصنوعات میں ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ معدہ اور جگر کے لیے انتہائی مضر ثابت ہو سکتی ہیں۔ عاصم جاوید

پنجاب کے باسیوں تک خالص اور غذائیت سے بھرپور اشیاء کی فراہمی کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والے عناصر کے خاتمے کے لیے نئی پالیسیوں پر کام کر رہے ہیں ۔ عاصم جاوید

زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں بیماریاں فروخت کرنے والوں کے خاتمے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top