وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف میراتھن کارروائیاں جاری
16میٹ شاپس،گودام اور گوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 2 کو بھاری جرمانے عائد
1244کلو غیر معیاری مضر صحت گوشت اور 73 کلو کم وزن مرغیاں تلف
علی الصبح گوشت بردار گاڑیوں، میٹ شاپس اور ٹولنٹن مارکیٹ کی چیکنگ کے دوران 29ہزار920 کلو سے زائد گوشت اور مرغیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
میٹ شاپ سے مضر صحت بیمار گوشت برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب کے باسیوں کو کھلائے جانے والے گوشت کی مکمل ٹریسیبیلٹی کے لیے جدید لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ عاصم جاوید
میٹ کاؤنٹر پر جالی، چکن سلاٹرنگ کون سسٹم، صفائی کے انتظامات، پرسنل ہائجین اور قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ عاصم جاوید
سٹور کیے گئے نان ٹریس ایبل زائد المیعاد گوشت کو تلف کروایا جا رہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر مضر صحت گوشت کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف پی ایف اے سیکشن 24 کے تحت مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
کم وزن بیمار مرغیاں اور مضر صحت گوشت انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ عاصم جاوید
پنجاب میں جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا نفاظ کیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب کے باسیوں کی صحت کی حفاظت پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ ہے، صحت دشمنوں کو پنجاب سے نکال بھگائیں گے۔ عاصم جاوید
زیادہ منافع کی آڑھ میں بیماریاں فروخت کرنے والے عوام دشمن ہیں، کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
عوام الناس تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، علی الصبح ناکہ بندیاں کی جارہی ہیں۔ عاصم جاوید