مضر صحت کھلے گھی کا بیوپاری دھر لیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا سخت ایکشن

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا رسولپورہ میں گھی یونٹ پر چھاپہ، علی الصبح ٹھوکر پر سخت ناکہ بندی

4500لٹر ملاوٹی، کُھلا اور مضر صحت گھی ضبط، 100 لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف،50ہزار جرمانہ عائد، مقدمہ درج

گھی یونٹ سے ناقص گھی برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

فروخت کے لیے تیار مضر صحت گھی ٹین اور ڈرموں میں چھپا کر لاہور میں مختلف سنیکس اور نمکو یونٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید

کھلے آئل میں بدبو، فنگس زدہ دیواروں پر چھپکلیاں اور حشرات موجود، پرسنل ہائجین صفر پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے معیار کے مطابق نہ تھے، مال ضبط کر لیا گیا۔ عاصم جاوید

رسول پورہ میں واقع آئل فیکٹری ملاوٹ میں ملوث پائی گئی، مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ویجلنس ٹیم کی نشاندہی پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاہوریوں کو ناقص گھی کھانے سے بچا لیا گیا۔ عاصم جاوید

علی الصبح سخت ناکہ بندی کر کے 25 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 41ہزار لٹر دودھ کا معائنہ، بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی گھی سے تیار شدہ خوراک دل کے عارضے میں مبتلا کرتی ہے۔ عاصم جاوید

وزیر خوراک کی ہدایت پر خوراک کے معیار کی سختی سے مانیٹرنگ جاری ہے، تیاری سے ترسیل تک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب بھر میں کھلے آئل کی فروخت اور خرید پر سخت پابندی عائد ہے، جعلسازی کرنے والے سے نمٹا جائے گا۔ عاصم جاوید

خوراک کا کاروبار مقرر کردہ قوانین کے مطابق کریں، زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top