وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صحت مند پنجاب مشن پر عملدرآمد تیزی سے جاری

گزشتہ ماہ 72ہزار 546 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ، 73 مقدمات درج

ناقص انتظامات پر 214بند، 8186 کو 10کروڑ 33لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

بارہ لاکھ 88ہزار620 لٹر دودھ،54ہزار 655 کلو گوشت کی چیکنگ 6ہزار 293 لیڑ ملاوٹی دودھ،835 کلو ناقص گوشت، جعلی کولڈڈرنکس، گھی، مصالحہ جات تلف

صوبہ بھر میں علی الصبح ناکہ بندیاں کر کے دودھ اور گوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مضر صحت گھی، کھلے مصالحہ جات اور ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

یونٹس کے پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑے، فنگس زدہ ریکس اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ عاصم جاوید

گندے واشنگ ایریا،زنگ آلود برتنوں کا استعمال اور اشیاء خورو نوش کو بغیر ڈھانپے کھلا زمین پر رکھنے پر جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

چیکنگ کے دوران 32ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مارکیٹ میں سپلائی کی جانے والی اشیاء خورونوش کی تیاری سے ترسیل تک کے مراحل پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ عاصم جاوید

ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار خوراک، مشروبات اور دودھ بچوں اور بزرگوں کو مختلف امراض میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں عوام تک پہچنے والی خوراک کو دن رات مسلسل چیک کرتی ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

اشیاء خورونوش کا اعلیٰ معیار قائم رکھنا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ عاصم جاوید

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top