وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا جعلساز مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا ملتان روڈ اور مدینہ ٹاون میں جوس پلانٹ،جعلی کولڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپے
سولہ ہزار 800لٹر ایکسپائر جوس، 12 ہزار 600لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف، 2مقدمات درج
کھلے رنگ، کیمیکلز اور غیر فلٹرشدہ پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی گئی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلیں اور ایکسپائر جوس برآمد ہونے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ عاصم جاوید
جعلی بوتلوں پر معروف برانڈ کے جعلی لیبل لگا کر سپلائی کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ممنوعہ مضر صحت کھلے رنگوں،کیمیکلز سے تیار محلول ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔ عاصم جاوید
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروا دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلی ڈرنکس کو اصل جیسی نقل پیکنگ لگا کر لاہور شہر میں مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
جعلی بوتلوں پر لگی اصل جیسی نقل پیکنگ کی پہچان کرنا عام صارف کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص ڈرنکس کااستعمال معدہ اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔ عاصم جاوید
ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
زیادہ منافع کی لالچ میں صحت کیساتھ کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ عاصم جاوید
وزیر خوراک بلال یاسین کی ہدایات کے مطابق خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی