صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری

صوبائی وزیر خوراک کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی فیصل آباد شہر میں مسلسل کارروائیاں، 183 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ

قوانین کی خلاف ورزیوں پر 42کو 4لاکھ 3ہزار کے جرمانے عائد

تین سو ٹوٹے انڈے اور 1من سے زائد ملاوٹی دودھ اور ایکسپائر اشیاء تلف

داخلی راستوں کی سخت ناکہ بندی کے دوران 79 دودھ بردار گاڑیوں سے 33ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ عاصم جاوید

فوڈ پوائنٹس سے غیر معیاری، ممنوعہ ایکسپائر اشیاء برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سویٹس کی تیاری میں ملاوٹی دودھ اور ٹوٹے انڈوں کا استعمال معدہ اور السر کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔ عاصم جاوید

پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں پر متعدد کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی اشیاء خورونوش کی فروخت سنگین جرم ہے۔ عاصم جاوید

خوراک کے کاروبار میں مزید بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب بھر میں فوڈ پوائنٹس، یونٹس اور فیکٹریوں کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔ عاصم جاوید

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار بند ،جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

فوڈ بزنس آپریٹرز اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں، جعلسازی پر کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ عاصم جاوید

Scroll to Top