وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی علی الصبح اور رات گئے تک ناکہ بندیاں، دودھ اور گوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ

لاہور زون میں 1310 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،متعدد کو 15 لاکھ 20ہزار کے جرمانے عائد، 5 یونٹس کی پروڈکشن بند، 3مقدمات درج

سات سو پانچ کلو بیمار کم وزن مرغیاں، 5210 لٹر ملاوٹی دودھ اور بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیاء تلف

پنجاب پیور فوڈ ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ٹولنٹن مارکیٹ کی چیکنگ اور ناکہ بندی کے دوران 57 ہزار کلو مرغیوں اور 6لاکھ 20 ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ عاصم جاوید

بارہا اصلاحی نوٹس جاری کرنے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کر کے یونٹس بند کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

انتہائی لازم میڈیکل عدم دستیاب، کچن میں کیڑے مکوڑے، سٹوریج ایریا میں جالے اور بدبودار ماحول پایا گیا۔ عاصم جاوید

فنگس زدہ ریکس اور فریزر، زنگ آلود برتنوں میں تیار خوراک رکھی پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب بھر میں خوراک کی تیاری میں مضر صحت گھی، کھلے مصالحہ جات اور منوعہ اجزاء کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔ عاصم جاوید

میٹ کاؤنٹر پر جالی، چکن سلاٹرنگ کون سسٹم، پرسنل ہائجین، دودھ اور گوشت کی مکمل ٹریسیبیلٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

تلف کیے جانے والے دودھ اور گوشت کو لاہور میں مختلف چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید

پنجاب میں جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا کے کیس کی مکمل پیروی کی جا رہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

تشکیل کردہ خصوصی ٹیمیں علی الصبح شہر کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر کے دودھ اور گوشت کی چیکنگ کر رہی ہیں۔ عاصم جاوید

پنجابیوں کی اچھی صحت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زمہ داری ہے، معیاری خوراک کی فراہمی اولین فریضہ ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری گوشت، دودھ اور خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top