شہر اقبال کے باسیوں تک محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی، پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سٹی ایریا میں مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس، ریسٹورنٹس کی چیکنگ

تریپن فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،11کو 1لاکھ27ہزار کے جرمانے عائد، ایک یونٹ کی پروڈکشن بند

پچپن لٹر ایکسپائر، مضر صحت کولڈ ڈرنکس سمیت بھاری مقدار میں زائد المیعاد اشیاء تلف

ریسٹورنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بدبودار فریزرز، کچن ایریا میں گندی دیواریں موجود ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عاصم جاوید

ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بتیس پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ عاصم جاوید

پنجاب کی عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کی ہدایت پر جعلساز مافیا کے خلاف مربوط کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عاصم جاوید

شہری خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top