ڈائریکٹر آپریشنز آبگینے خان کی سربراہی میں ملتان میں 10 سے زائد سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹس کی انسپکشن۔۔
ایک سو بیس کلو حشرات زدہ مٹھائی، 15 لٹر رینسڈ آئل، 10 کلو ایکسپائرڈ پروڈکٹس اور 5 کلو ملاوٹی کھویا تلف۔
خوراک میں ملاوٹ اور ناقص مٹھائی کی فروخت پر سویٹس شاپس اور بیکریوں کو بھاری جرمانے عائد کردیے۔۔۔
حسین آگاہی میں 2 معروف سویٹس اینڈ بیکرز کو مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ کی ملاوٹ کرنے پر ایم ڈی اے چوک پر معروف سموسہ پوائنٹ کو 75 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ محمد عاصم جاوید
بیکری آئٹمز اور کھوئے کی تیاری میں ناقص اجزاء کی ملاوٹ پر ایم ڈی اے میں 2 کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کی تیاری میں چائنہ نمک کی ملاوٹ کرنے پر بہار چوک پر واقع بیکری کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ محمد عاصم جاوید
رمضان المبارک کے دوران ناقص فوڈ آئٹمز تیار کرنے والوں کا تعاقب کیا جارہا ہے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مضر صحت خوراک بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محمد عاصم جاوید