رحمتوں کے مہینے میں صحت دشمنوں کی شامت، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کیمطابق وزیر خوراک کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی واہگہ، نشتر اور شیخوپورہ پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، سخت ناکہ بندیاں

انسٹھ فوڈ پوائنٹس، 34 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ،1 فوڈ ریسٹورنٹ بند، 7 کو 3لاکھ 22ہزار کے جرمانے عائد

دو سو اتیس لٹر ملاوٹی دودھ، 100 لٹر ناقص آئل، 100 کلو سلانٹی، 200 کلو پیکنگ میٹریل، 120 کلو زائد الممیعاد، جعلی اشیاء، 80 کلو ناقص پیٹھا تلف

استعمال شدہ آئل میں فرائنگ اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

نمکو یونٹ میں غیر معیاری آئل سے سلانٹی تیار کی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات، بدبودار کچن ،حشرات کی موجودگی اور لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ عاصم جاوید

ناقص آئل میں تیار سلانٹی کو دلکش پیکنگ لگا کر لاہور کے گردونواح کی چھوٹی دکانوں پر فروخت کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

چوتیس دودھ بردار گاڑیوں میں موجود سینکڑوں لٹر دودھ کا جدید آلات سے معائنہ کیا گیا۔ عاصم جاوید

ناقص، ملاوٹی اور ایکسپائر اشیاء کی فروخت اور سپلائی سنگین جرم ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

افطار میں کھائے جانے والے کھابوں میں ناقص اشیاء کا استعمال موذی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے ۔ محمد عاصم جاوید

خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پر ماہ مبارک سے میں خوراک کے ہر چھوٹے بڑے کارروبار کو چیک کیا جارہا ہے۔عاصم جاوید

خوراک کے معیار میں بہتری کے لیے بین الاقوامی طرز پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ عاصم جاوید

Scroll to Top