ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں کاملہوکھوکھر میں واقع فیٹ رینڈرنگ یونٹ پر چھاپہ
جانوروں کی آلائشوں سے تیار 104 کلع مضر صحت گھی اورچربی ضبط، مقدمہ درج
رہائشی علاقے میں چھپ کر جانوروں کی چربی اور آلائشوں سے گھی تیار کیا جا رہا تھا۔عاصم جاوید
سوپ فیکٹریوں کو سپلائی کے نام پر چربی سے تیار گھی کا سپلائی ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
چربی،آلائشوں سے تیارگھی اور سپلائی کا مکمل ریکارڈ انتہائی لازم ہے۔عاصم جاوید
قوانین کے خلاف فوڈ اینڈ فیٹ رینڈرنگ لائسنس کے بغیر کام کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
چربی سے تیار آئل کا خوراک میں استعمال سنگین جرم اور باعثِ نقصان ہے۔ عاصم جاوید
آلائشوں سے تیار گھی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
صوبہ بھر سے استعمال شدہ اور آلائشوں سے تیار آئل کو ٹھکانے لگانے کے لیے نئی پالیسی متعارف کروا رہے ہیں۔عاصم جاوید
جعلساز مافیا کے نت نئے حربے ناکام بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
اپنے ارد گرد موجود جعلساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔عاصم جاوید