2ہزار کلو سونف، 1200 کلو ملاوٹی ستخ مرچ، 600 کلو ہلدی، 350کلو ملاوٹی کالی مرچ، 740کلو پلاسٹر آف پیرس، 60 کلو سے زائد گڑ، میدہ، رنگ اور ڈرم، مشینری ضبط
فوڈ سیفٹی ٹیموں کے لیاقت ٹاؤن اور جناح ٹاؤن میں سپائسز یونٹ پر چھاپے، 2مقدمات درج، ملزم گرفتار
پلاسٹر آف پیرس کو مضر صحت کیمکلز اور کھلے رنگ لگا کر جعلی کالی مرچ بنانے پر یونٹ بند، مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پلاسڑ آف پیرس،کھلے رنگ، میدہ سے جعلی کالی مرچ تیار کی جا رہی تھی۔ عاصم جاوید
مکئی کے بھوسے سے ہلدی اور سرخ مرچ تیار کرتے ہوئے یونٹ مالک کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلی یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، فنگس زدہ دیواروں پر جالے اور حشرات کی بہتات پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے یونٹ مالک کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عاصم جاوید
تیار جعلی کالی مرچ کو نئی پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ممنوعہ اجزاء اور کھلے رنگوں سے بنی جعلی اشیاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ عاصم جاوید
شہری اپنے اردگرد موجود جعلساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر اشیاء خورونوش میں جعلسازی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عاصم جاوید
اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی