سال 2024 کے آغاز سے اب تک فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ مافیا کو نکیل ڈالے رکھی
4لاکھ68 ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، قوانین کی خلاف ورزی پر 1500سے زائد یونٹس بند،486 مقدمات درج کروائے گئے ۔ڈی جی فوڈ عاصم جاوید
ناقص انتظامات پر 51ہزار383 فوڈ پوائنٹس کو 59کروڑ سے زائد کے جرمانےعائد کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
کارروائیوں کے دوران 8 لاکھ 96 ہزار لیٹر سے زائد ملاوٹی و ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ عاصم جاوید
3 لاکھ کلو سے زائد مضر صحت گوشت،53 ہزار لیٹر استعمال شدہ آئل، 48ہزار کلو ملاوٹی مصالحہ جات تلف کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
57ہزار لٹر ناقص پانی، 13 ہزار کلودالیں، 112 کنال پر گندے پانی سے سیراب شدہ سبزیاں بھی ہل جلا کر تلف کر دی گئیں۔ عاصم جاوید
1لاکھ 82ہزار کلو سے زائد ممنوعہ کیمیکلز، ناقص کیچپ، میونیز سنیکس اور گٹکا بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
100 کنال سے زائد رقبے پر کاشت گندے پانی سے سیراب کی جانے والی ہزاروں کلو مضر صحت سبزیاں بھی تلف کی گئیں۔ عاصم جاوید
مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی اشیاء خورونوش کے معیار کی جانج کےلیے 8ہزار148 سیمل لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلسازی اور ملاوٹ کے مکمل خاتمے کے لیے بین الاقوامی طرز پر پالیسیاں متعارف کروا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مقرر کردہ قوانین پر عمل درآمد لازم، خوراک میں ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔ عاصم جاوید
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں۔۔ معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ عاصم جاوید
دن ہو یا رات، سردی ہو یا گرمی، ملاوٹ مافیا کا قلعہ قمع کرنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں مسلسل کوشاں ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی