پنجاب میں گندے انڈے فروخت کرنے والوں کی شامت

ہچری اور ایگ پروڈکشن یونٹس کے گندے انڈوں کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف صوبہ بھر میں گرینڈ آپریشن۔۔۔۔۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پرصوبہ بھر میں 311 یونٹس کی چیکنگ، 1یونٹ بند، 7000سے زائد گندے انڈے تلف

قوانین کی خلاف ورزی پر 43 یونٹس کو بھاری جرمانے عائد، 228 کو مزید بہتری کے لیے نوٹس جاری

لاہور ڈویژن میں16 یونٹس، فیصل آباد میں 50، ساہیوال میں 7، راولپنڈی میں29، سرگودھا میں47 یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گوجرانوالہ ریجن میں 48، بہاولپور میں 39، ملتان میں 26، اور ڈی جی خان میں 49 یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔ عاصم جاوید

ناقابل استعمال گندے انڈوں کو اشیاء خوردونوش کی تیاری کے لیے مارکیٹ میں سپلائی کے لیے رکھنے پر ہیچری کو بند کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ہچری کے خراب انڈوں کو سٹور کرنایا بیکری، فیکٹری کو سپلائی کرنے پر کاروبار بند کر کے مقدمہ درج کروایا جائے گا۔عاصم جاوید

خوراک کی تیاری میں ٹوٹے انڈوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر یونٹ کو بند کر دیا گیا۔ عاصم جاوید

انتہائی لازم سپلائی اور تلف ریکارڈ نا ہونے پر43 یونٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک کی تیاری میں ٹوٹے گندے انڈوں کا استعمال سنگین جرم ہے۔ عاصم جاوید

گندے انڈوں کا خوراک میں استعمال موذی امراض کا باعث بنتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گندے انڈے سپلائی اور خریدنے والے دونوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ عاصم جاوید

شہریوں تک معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی

Scroll to Top