Action by Punjab Food Authority Against Perpetrators of Counterfeit Trade

گوجرانوالہ 15جنوری
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔۔۔۔۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیم کی فیروزوالا پل پر کاررواٸی، 60 کلو بیمار جانور کا گوشت تلف، مقدمہ درج، ملزم گرفتار
اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوٸے مضر صحت مردہ گوشت کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔ محمد عاصم جاوید
مکروہ دھندہ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرواکے گاڑی اور ملزم کو پولیس کے حوالے کروادیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
غیر معیاری و مضر صحت گوشت مختلف میرج ہالز اور ہوٹلز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ محمد عاصم جاوید
مردہ اور بیمار جانور کے گوشت کا خوراک میں استعمال معدہ اور جگر کے موذی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ محمد عاصم جاوید
جعل ساز مافیا زیادہ منافع کی لالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ محمد عاصم جاوید
صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری جعل ساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top