A unique initiative by the Punjab Food Authority for the good health and better growth of children

بچوں کی اچھی صحت اور بہتر نشوونما کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا منفرد اقدام

پنجاب فوڈ اتھارٹی  (Eat Safe Kids Campaign) ایٹ سیف کڈز کیمپین کا آغاز۔۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا سکول ایسوسی ایشن نمائندوں سے ملاقات،پروگرام کے حوالے سے مکمل بریفنگ

سیف کڈز کیمپین کا مقصد بچوں کو بچپن سے ہی غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی آگاہی دینا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

یکم مارچ سے مرحلہ وار تمام سکولز میں سیف کڈز کیمپین کا آغاز کیا جا رہا ہے۔عاصم جاوید

پہلے مرحلے میں پرائمری کے بچوں کی نیوٹریشن ٹریننگ اور سکریننگ کی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بچوں کی ٹریننگ کے لیے قصہ گوئی،کارٹون،ڈرائنگ اور پینٹنگ پر مشتمل آگاہی لڑیچر دیا جائے گا۔عاصم جاوید

جدید رجحان کے مطابق بچوں کے لیے انیمیٹڈویڈیو سریز بھی جلد متعارف کروا دی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بچوں کے ہائیٹ، ویٹ، بی ایم آئی، سکیلیٹل مسل ماس جیسے ٹیسٹ مفت کیے جائیں کے۔ عاصم جاوید

بچوں کی اچھی صحت کیلئے روزانہ غذائیت سے بھرپور خوراک کھانے کے حوالے سے اساتذہ اور والدین کی بھی ٹریننگ کی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بچپن میں کی گئی ٹریننگ سے بچے ہمیشہ اچھی خوراک کے انتخاب کو ترجیح دیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بیماریوں سے پاک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ہمیں بنیادی سطح پر کام کرنا ہو گا۔عاصم جاوید

سٹریٹ فوڈ سے لے کر سکول کینٹین تک ہر جگہ غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سکول نمائندگان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

بچوں کی بھرپور نشونما کیلئے محفوظ، صحت بخش اور غذائیت سے بھرپورخوراک انتہائی ضروری ہے

 

Scroll to Top