تندرست عورت۔۔صحت مند معاشرہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام الناس بلخصوص خواتین کی بہتر صحت کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے منفرد اقدام

خواتین کی صحت کے تحفظ کے لیے”ایٹ ہیلتھی ویمن کیمپین” متعارف

پاکستان میں 56فیصد خواتین آئرن کی کمی کا شکار اور 73 فیصد کو وٹامن ڈی اور 39فیصد کو وٹامن اے کی کمی ہے۔ عاصم جاوید

28.9 فیصد خواتین کا وزن انکی عمر سے کم جبکہ 16.66 فیصد خواتین کا وزن انکی عمر سے زیادہ ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وٹامنز اور آئرن کی کمی خواتین میں مختلف موذی امراض کا سبب بنتی ہیں جو کہ ہمارے مستقبل کے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ عاصم جاوید

خون کی کمی پوری کرنے اور اچھی صحت کے لیے خوراک میں گوشت، دالیں، دودھ، دہی اور سبزیوں کو مناسب مقدار میں شامل کرنا انتہائی لازم ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

غذائی کمی کو پورا کرنے کے لیے سیب، انار، گاجر، چقندر اور سبز پتوں والی سبزیاں کھانے کی ترغیب دی جائے گی۔ عاصم جاوید

خواتین بطور بہن، ماں، بیوی اور بیٹی اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اپنی صحت کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہوتی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی خواتین کی صحت کے تحفظ کے لیے اس منفرد پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہے۔ عاصم جاوید

پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین کیساتھ ساتھ پورے خاندانوں کو اپنی اچھی صحت کے لئے غذائیت سے بھرپور خوراک چناؤ کے متعلق آگاہی دینا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

عورت کی صحت متاثر ہونے کا مطلب بچوں کی صحت اور نشونما متاثر ہوتی ہے۔ عاصم جاوید

خواتین کو صحت کیساتھ ساتھ جلد کو صاف رکھنے کے لیے سبزیوں اور پھلوں کے استعمال کے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گھریلو اور ملازمت پیشہ خواتین کو کام کیساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور اچھی خوراک کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ عاصم جاوید

عمر بڑھنے کیساتھ ساتھ خواتین کو وٹامنز اور منزلز کی ضرورت میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ غذائیت سے بھرپور متوازن غذا ہی سے پورا کیا جاسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خواتین کو آگاہی لڑیچر فراہم کیا جائے گا جبکہ مزید راہنمائی کے لیے مختلف اداروں میں بینرز اور پینا فلیکسز بھی آویزں کیے جائیں گے۔ عاصم جاوید

سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز کے زریعے کیمپین کے متعلق اگاہی کے لیے فریم ورک بنا لیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ایٹ ہیلتھی ویمن کمپین سے ایک صحت مند اور خوشحال پنجاب کے حصول میں مدد ملے گی۔ عاصم جاوید

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سٹریٹ فوڈ سے لے کر سکول کینٹین تک ہر جگہ غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ہماری خواتین صحت مند ہوں گی تو کل کا مستقبل روشن ہو گا، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صحت مند ہوگا پنجاب تو ترقی کرے گا پاکستان۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top