معیاری خوراک کی فراہمی کا مشن، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے کریانہ ایسوسی ایشن کی ملاقات

کریانہ سٹورز پر موجود گھی، آئل، مصالحہ جات وغیرہ کی مکمل ٹریسیبیلٹی یقینی بنانے پر اتفاق

کریانہ ایسوسی ایشن کو درپیش تمام مسائل کا فوری حل کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کریانہ سٹورز پر ایکسپائر اشیاء کے خاتمے کے لیے ایکسپائری سیکشن علیحدہ بنائیں۔ عاصم جاوید

ایکسپائر اشیاء پر تاریخ تنسیخ مٹا کر سستے داموں بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی سے غیر منظورشدہ اشیاء کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔ عاصم جاوید

جعلی اشیاء خورونوش برآمد ہونے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کریانہ سٹورز کے سٹوریج ایریا میں چھپکلیاں اور دیگر حشرات موجود نہ ہوں، خاتمہ ہر صورت یقینی بنائیں۔ عاصم جاوید

ملاوٹ شدہ اور حشرات زدہ خوراک بچوں اور بڑوں کی صحت کو تباہ کر رہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ کے خاتمے کے لیے فوڈ بزنس کے لیے فوڈ سیفٹی ٹریننگ لازم ہے، اس سال 5ہزار افراد کو ٹریننگ دی جائے گی۔ عاصم جاوید

ٹریننگ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے متعلق فوڈ بزنس آپریٹرز کو مکمل آگاہی دے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام دوست اقدامات کر رہی ہے، معیاری کاروبار کرنے والوں کو سراہا جائے گا۔ عاصم جاوید

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام سے ملوٹ اور جعلسازی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ صدر کریانہ ایسوسی ایشن

معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ہیں، جعلسازی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ کریانہ ایسوسی ایشن

ملاوٹ کے خاتمے کے لیے کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ صدر ایسوسی ایشن

Facebook
X
Scroll to Top