وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹیموں کا ٹولنٹن مارکیٹ اور سبزہ زار مارکیٹ کی چیکنگ
آٹھ سو اسی 880 کلو بیمارمرغیاں اور باسی بدبودار گوشت تلف،9 شاپس کو 90ہزار کے جرمانے عائد
فالج،فلو اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا کم وزن مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔
بیمار مرغیاں گوشت کی تیاری کے لیے ٹولنٹن مارکیٹ لائی گئی تھیں۔
میٹ شاپس پر غیر معیاری زائد المیعاد گوشت فریزر میں فروخت کے لیے رکھا پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور میں سپلائی کیے جانے والے گوشت کی مکمل ٹریسیبیلٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عاصم جاوید
عوام سے گزارش ہے کہ ہمیشہ صحت مند مرغی ذبح کروا کر گوشت خریں
ٹولنٹن مارکیٹ سے روزانہ کی بنیاد پر سپلائی کیے جانے والے گوشت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پنجاب کی عوام تک محفوظ گوشت کی فراہمی کے لیے مسلسل ناکہ بندی اور چیکنگ کی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی