عالمی یوم جنگلات، پنجاب فوڈ اتھارٹی حکومت پنجاب کے شانہ بشانہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ‘پلانٹ فار پاکستان’ کے تحت پنجاب فوڈاتھارٹی کارخیر میں شامل

پنجاب فوڈ اتھارٹی آفسران نے پودے لگا کر پلانٹ فار پاکستان کیمپین میں اپنا حصہ ڈالا

پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر سے کیمپین کے آغاز سے صوبہ بھر کے تمام دفاتر میں پودے لگائیں جائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام ملازمین دفتر، گھر اور اپنے گردونواح میں پودا لگا کر عوام کو بھی شجر کاری مہم کی ترغیب دیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے لانچ کردہ موبائل ایپلیکیشن کی مدد سے تمام اضلاع میں شجر کاری کی جیو ٹیگنگ بھی کی جائے گی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سرکاری و نجی سکولز میں جاری ایونٹ سیف کڈز کیمپین میں بچوں کو بھی کم از کم ایک پودا لگانے کی ترغیب دی جائے گی۔ عاصم جاوید

درخت ہماری زمین کے اردگرد پھیلے ہوا کے غلاف کی صفائی کا واحد ذریعہ ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ہماری زندگی آکسیجن سے وابستہ ہے، آکسیجن کے حصول کے لیے درخت انتہائی ضروری ہیں۔ عاصم جاوید

شجرکاری کے لئے ہم انفرادی سطح پر پنجاب حکومت کا ہاتھ بٹائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

درخت نہ صرف ہماری زمین کا حسن ہیں بلکہ یہ کرہ ارض پر زندگی کی علامت بھی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پلانٹ فار پاکستان مہم میں ہر شہری کو پودا لگا کر اپنے قومی فریضہ ادا کرنا چاہیے۔ عاصم جاوید

ملک سرسبز و شاداب ہوگا تو پاکستان کا ماحول بہتر ہوگا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top