رمضان میں باز نہ آنے والے صحت دشمن عناصر کی شامت، ڈی جی فوڈاتھارٹی پوری رفتار سے مافیا کے پیچھے

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سٹی ایریا میں کاروائیاں

چار معروف مارٹس، آئل ریفائنری یونٹ اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ، 4کو 11لاکھ 50ہزار کے جرمانے عائد

بارہ سو کلو ناقص بیسن، 820 کلو ایکسپائر اشیاء خورونوش،ناقص گوشت تلف

معروف سٹورز سے زائد المیعاد اشیاء اور ملاوٹی بیسن برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

ناقص غیر معیاری بیسن کو دلکش پیکنگ لگا کر فروخت کے لیے رکھا پایا گیا۔محمد عاصم جاوید

فروخت کے لیے ریکس میں موجود معروف برانڈز کی اشیاء پر تاریخ اجراء اور تنسیخ عدم موجود پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ریسٹورنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، بدبودار کچن ،حشرات کی موجودگی اور لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ عاصم جاوید

ناقص، ملاوٹی اور ایکسپائر اشیاء کی فروخت سنگین جرم ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

افطار میں کھائے جانے والے کھابوں میں ناقص بیسن کا استعمال موذی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے ۔ محمد عاصم جاوید

خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین کے مطابق سٹورز اور مارٹس میں ایکسپائر اشیاء خورونوش الگ رکھیں۔ عاصم جاوید

ملاوٹی، زائد المیعاد اشیاء بیچنے والی کالی بھیڑوں کا کاروبار جڑ اے اکھاڑ دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top