لاہوریوں تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ جاری

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹیموں کی علی الصبح ناکہ بندی، ٹولنٹن مارکیٹ میں میٹ شاپس، گودام، اور کچوپورہ مارکیٹ میں شوارما پوائنٹس کی چیکنگ

چھپن میٹ شاپس، گودام ،شوارما پوائنٹس،گوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 1 فوڈ پوائنٹ بند، 16کو 3لاکھ 45ہزار کے جرمانے عائد

ایک سو بیس کلو ناقص بدبودار گوشت، 30 لٹر گندا آئل اور بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیاء تلف، سپلائرز کو وارننگ جاری

قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص گوشت برآمد ہونے پر 1فوڈ پوائنٹ بند، 16 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید

بدبودار گوشت گندے فریزر میں فروخت کے لیے رکھا پایا گیا۔ عاصم جاوید

صوبہ بھر میں تمام میٹ شاپس، شوارما، برگر، سجی پوائنٹس کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز، ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

رمضان المبارک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والے عناصر کا کاروبار بند کر کے مقدمہ درج کروا دیا جائے گا۔ عاصم جاوید

ٹولنٹن مارکیٹ میں گوشت کہاں سے آتا ہے؟ ٹولنٹن سے آگے کہاں سپلائی کیا جاتا ہے؟ تمام ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کا پنجاب سے مکمل خاتمہ اولین ترجیح۔ عاصم جاوید

Scroll to Top