ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا گلبرگ، گارڈن ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن میں آپریشن
ناقص انتظامات پر 5معروف ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس بند، 1من سے زائد زائد المیعاد آئل اور کیمیکلز تلف
گندے ٹوٹے فنگس زدہ فریزر، بدبودار واشنگ ایریا اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
زائد المیعاد گوشت، باسی سبزیاں اور انتہائی ناقص سٹوریج پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عاصم جاوید
زنگ آلود برتنوں اور گریسی فریزرز کپا استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص اشیاء خورونوش فروخت کرنے والے کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔ عاصم جاوید
پنجاب فوڈاتھارٹی ہر خاص و عام چھوٹے بڑے فوڈ بزنس کی چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ عاصم جاوید
پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک میں جعلسازی کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ عاصم جاوید