محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سٹی ایریا میں واقع فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، علی الصبح داخلی راستوں پر سخت ناکہ بندی

سٹی ایریا میں 12فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ممنوعہ زائد المیعاد اشیاء کی برآمدگی پر 4 پوائنٹ بند، 3کو 3لاکھ 70ہزار سے زائد کے جرمانے عائد،5 کو اصلاحی نوٹس جاری

ایک سو بہتر دودھ بردار گاڑیوں، 2لاکھ 23ہزار لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ، 8سپلائرز کو جرمانے عائد

آٹھ ہزار تین سو لیٹر غیر معیاری دودھ، 420لٹر ناقص آئل، 100کلو نمک، 65کلو زائد المیعاد اجزاء تلف

ممنوعہ زائد المیعاد اشیاء کی برآمدگی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

فاسٹ فوڈ اور دیگر اشیاء کی تیاری میں ناقص آئل استعمال کیا جا رہے تھا۔ عاصم جاوید

انتہائی لازم آئل تبدیلی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی دودھ کو لاہور شہر میں مختلف سوسائٹیز اور چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پیور فوڈ ریگولیشنز کی پاسداری نہ کرنے پر 3 پوائنٹس کو جرمانے،مزید بہتری کے 5 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ عاصم جاوید

خوراک میں زائد المیعاد آئل کا استعمال دل اور دیگر موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کی تیاری سے ترسیل تک نگرانی کی جارہی ہے، شہری ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے 1223پر اطلاع دیں۔ عاصم جاوید

Scroll to Top