فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سرگودھا روڈ علی بلاک میں واقع معروف بیکری یونٹ کی چیکنگ، 5000 ٹوٹے انڈے تلف، جرمانہ عائد
بیکری کی تیاری میں استعمال کیے جانے والے 5ہزار مضر صحت ٹوٹے انڈے موقع پر ہی تلف کر دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایکشن لیا گیا۔ عاصم جاوید
میٹھی مٹھائیاں اور بیکری آئٹمز زنگ آلود برتنوں میں رکھی پائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
یونٹ میں حشرات کی بھرمار اور ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ عاصم جاوید
پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہ کیے گئے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گندے ٹوٹے انڈوں کی ملاوٹ سے بیکری آئٹمز تیار کی جانی تھیں۔ عاصم جاوید
زیادہ منافع کی آڑھ میں بیکری مالکان کم داموں ٹوٹے انڈے خریدتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک کی تیاری میں ٹوٹے گندے انڈوں کا استعمال سنگین جرم ہے۔ عاصم جاوید
بچوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر خبردار رہیں، زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ مافیا معاشرے کا ناسور ہیں، عوام الناس تک معیاری اور صحت بخش خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے تمام ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی