ماہِ جنوری میں صوبہ بھر میں 77ہزار 500سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ
تین سو اکیاون کاروبار بند،87 مقدمات درج، 85سو سے زائد فوڈ پوائنٹس کو 8کروڑ 65لاکھ 69ہزار سے زائد کے جرمانے عائد
ایک لاکھ 65ہزار لٹر ملاوٹی دودھ، 30ہزار کلو سے زائد غیر معیاری گوشت،24 ہزار کلو مصالحہ جات،18ہزار لٹر استعمال شدہ آئل، 5ہزار لٹر ناقص پانی،10ہزار کلو جعلی مکھن گھی،3ہزار کلو غیر معیاری نمکو,80 کنال گندے پانی سے کاشت سبزیاں تلف
تین کروڑ 1لاکھ لٹر سے زائد دودھ،32ہزار 670 دودھ بردار گاڑیوں اور 12ہزار سے زائد ملک شاپس کی چیکنگ کی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
معیار میں مزید بہتری کے لیے 31ہزار700 سے زائد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری، تفصیلی جانچ کے لیے 958 نمونے لیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے2ہزار 750 سے زائد نئے کاروبار کو لائسنس جاری کیے گئے۔ عاصم جاوید
اشیاء کی تیاری میں ممنوعہ، نان فوڈ گریڈ اجزاء کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری لیبل پڑھنے کی عادت بنائیں، غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال یقینی بنائیں۔ عاصم جاوید
پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ پر خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے لیے تمام راہنما اصول وضع کیے گئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری اپنے ارد گرد موجود جعلساز مافیا کی سرکوبی کے لیے پنجاب فوڈ کو 1223 پر اطلاع دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی