ناقص مٹھائیاں تیار کرنے والوں کیخلاف آپریشن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر لاہور بھر میں آپریشن، 947سویٹس یونٹس اینڈ شاپس کی چیکنگ

قوانین کی خلاف ورزی پر9 پروڈکشن یونٹس اینڈ شاپس بند،147 کو 25لاکھ 88ہزار کے جرمانے عائد

پانچ سو کلو ناقص مٹھائی،4460 ٹوٹے انڈے، 1234کلو ایکسپائرخام مال، 180 لٹراستعمال شدہ آئل، 17لٹر ملاوٹی دودھ، 54کلو ممنوعہ رنگ تلف

مزید بہتری کے لیے 320 سے زائد پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص انتظامات پر 61سویٹس پروڈکشن یونٹس اور 86 شاپس کو جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید

کھلے رنگوں، ممنوعہ کیمیکلز اور استعمال شدہ آئل سے مٹھائی تیار کرنے پر پروڈکشن یونٹس کو بند کیا گیا ۔ عاصم جاوید

مضر صحت اجزاء سے تیار اشیاء خورونوش کا استعمال انسانی صحت کیلئے مضر ثابت ہوتا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری اپنی غذا کے چناؤ میں محتاط رہیں، غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال یقینی بنائیں۔ عاصم جاوید

اپنے ارد گرد ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top