ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی شہر بھر میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، علی الصبح ناکہ بندی۔۔۔۔۔
داخلی راستوں کی ناکہ بندی،گوالمنڈی اور سٹی ایریا میں 18معروف فوڈ پوائنٹس ،سویٹس یونٹس اور ایک لاکھ لیٹر دودھ کی چیکنگ
ناقص انتظامات پر1یونٹ کی پروڈکشن بند، 10 کو 2لاکھ 83ہزار کے جرمانے عائد
دو ہزار لٹر دودھ، 400کلو ناقص مٹھائی، 370 کلو گلے سڑے مربہ جات، 378 کلو زائد المیعاد خام مال اور استعمال شدہ آئل تلف
لاہور ،شیخوپورہ قصور میں علی الصبح ناکہ بندی،67دودھ بردار گاڑیوں میں آنے والے 1لاکھ لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
زائد المیعاد خام مال برآمد ہونے پر 1یونٹ بند کر دیا گیا۔عاصم جاوید
صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 10 کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
یونٹ میں موجود حشرات زدہ مربہ زنگ آلود ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔ عاصم جاوید
انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
چیکنگ کے دوران مزید بہتری کے لیے 7 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ عاصم جاوید
مضر صحت اجزاء سے تیار مٹھائیوں اور مربہ جات کو پیک کر کے فروخت کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
دو ہزار لٹر سے زائد تلف کردہ ملاوٹی دودھ کو لاہور کی مختلف چھوٹی دکانوں اور سوسائٹیز میں سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
ملاوٹ اور جعلساز مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ عاصم جاوید
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
عوام الناس اپنے ارد گرد موجود ملاوٹ مافیہ کی اطلاع 1223پر اطلاع دیں۔ عاصم جاوید