چٹ پٹے مزیدار کباب، کوفتے ،ریڈی ٹو کک فروزن میٹ کھانے والے ہوشیار

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا گلشن راوی میں واقع نوید کباب یونٹ کا معائنہ

دو ہزار کلو غیر معیاری بدبودار گوشت، 18سو کلو قیمہ، 6سو کلو کباب، 6سو کلو کوفتے، 2سو کلو ملاوٹی مرچیں، مصالحہ جات تلف، یونٹ بند، مقدمہ درج

صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے، گندے بدبودار فریزر میں بدبودار ایکسپائر گوشت رکھا پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص زائدالمیعاد گوشت اور ملاوٹی مصالحہ جات سے کباب ،کوفتے تیار کیے جا رہے تھے۔ عاصم جاوید

بدبودار ناقص گوشت سے تیار کباب اور کوفتے دلکش پیکنگ میں مختلف مارٹس اور بڑے سٹورز پر سپلائی کیے جانے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جا رہا تھا۔ عاصم جاوید

برآمد شدہ 18لاکھ مالیت کا غیر معیاری گوشت،تیار کوفتے ،کباب تلف کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص غیر معیاری گوشت کا استعمال معدہ اور آنتوں کی مختلف امراض کا سبب بن سکتا ہے۔ عاصم جاوید

پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس انتہائی لازم ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کا کاروبار کرنے والے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ عاصم جاوید

جعلسازی کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top