ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پرسپیشل آپریشن،70ہزار کلو ناقص گوشت تلف
ایک ماہ میں 4271میٹ پوائنٹس، مذبح خانے اور 3184چکن پوائنٹس کی چیکنگ
ناقص گوشت فروخت کرنے پر 22 میٹ پوائنٹس،8چکن پوائنٹس بند، 38کیخلاف مقدمات درج
نو سو بھتتر میٹ اینڈ چکن پوائنٹس کو74لاکھ 37ہزار کے جرمانے عائد، 70ہزار کلو ناقص گوشت تلف
زائدالمیعاداوربیمار،لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے پر 30میٹ اینڈ چکن پوائنٹس بندکر دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مضر صحت غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر 38افراد کے خلاف مقدمات درج کر وائے گئے۔عاصم جاوید
بیمار جانوروں کا گوشت اور قیمہ تیار کر کے مختلف چھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص گوشت کا کھانوں میں استعمال موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ عاصم جاوید
لاغر بیمار جانور کا گوشت فروخت کرنے والے کا کاروبار بند،مقدمہ درج اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں انسانی صحت سے کھیلواڑ کرنے والے مافیا کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔عاصم جاوید
صحت دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت صوبہ بھر میں کاررائیاں جاری ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک میں جعلسازی کرنے والے عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈاتھارٹی کو 1223 پر دیں۔ عاصم جاوید