معیاری دودھ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں
فوڈ سیفٹی ٹیموں کے جی 1 مارکیٹ اور چونیاں میں چھاپے۔۔۔۔۔۔
تین ہزار پانچ سولٹر دودھ، 140 لٹر ناقص غیر معیاری آئل، 50 کلو ناقص زائد المعیاد گوشت، انڈے، 10 کلو نان فوڈ گریڈ پیکنگ میٹریل سمیت ممنوعہ کیمیکل تلف
ناقص انتظامات پر ریسٹورنٹ بند، 8 فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 60ہزار کے جرمانے عائد
دودھ بردار گاڑی نمبر CAB-9987 لاہور میں سپلائی کے لیے آنے والا 3500 ملاوٹی دودھ چونیاں بائپاس پر تلف، 60ہزار جرمانہ عائد۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جی 1 مارکیٹ میں 30 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،استعمال شدہ آئل کو دوبارہ استعمال کرنے پر 1 ریسٹورنٹ کو بند کر دیا گیا ۔عاصم جاوید
مزید بہتری کے لیے 21 کو اصلاحی نوٹس جاری، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 8 پوائنٹس کو 1,60,000 کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ عاصم جاوید
ملاوٹی دودھ کو شہر کی مختلف دوکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص خوراک کا استعمال بچوں اور بڑوں کو موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ عاصم جاوید
شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کے معیار پر زیرو ٹالرینس، ملاوٹ کرنے والے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عاصم جاوید
زیادہ منافع کے لالچ میں انسانی جانوں کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی