خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن

خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔۔۔۔۔۔

گوجرانوالہ: فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کھیالی دروازہ قلعہ دیدار سنگھ میں واقع جعلی آئل اینڈ گھی یونٹ پکڑ لیا

گوجرانوالہ: 800لٹر نان ٹریس ایبل کھلا آئل، 300کلو سے زائد بیسن، 100کلو چربی اور 160 لٹر تیار جعلی گھی برآمد

گوجرانوالہ: موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر یونٹ فی الفور بند

گوجرانوالہ: جانوروں کی چربی میں بیسن کی ملاوٹ کرکے جعلی گھی تیار کیا جارہا تھا۔ محمد عاصم جاوید

گوجرانوالہ: تمام اشیاء ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھی پائی گئیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گوجرانوالہ: آئل، بیسن اور تیار جعلی گھی کے نمونے مزید تجزیے کے لیے فوڈ لیب بجھوادیے گئے۔ محمد عاصم جاوید

گوجرانوالہ: پروسیسنگ ایریا سے معروف برینڈز کے خالی ٹین بھی برآمد کر کے تحویل میں لے لیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گوجرانوالہ: جعلی گھی کو معروف کمپنیوں کی دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔محمد عاصم جاوید

جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے حاصل تیل بائیوڈیزل کمپنیوں یا کپڑے دھونے والے صابن میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ محمد عاصم جاوید

شہری خرید سے قبل لیبل لازمی پڑھیں، مارکیٹ سے کھلا آئل ہرگز مت خریدیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری جعلساز مافیہ کا ہر حربہ ناکام بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے تعاون کریں۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top