مصالحے دار مچھلی چٹ پٹی نہاریاں کھانے والے ہوشیار

مصالحے دار مچھلی چٹ پٹی نہاریاں کھانے والے ہوشیار

ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا ڈنر ٹائم معروف فش فرائنگ اور نہاری پوائنٹس پر چھاپے

بدبودار باسی گوشت مچھلی برآمد ہونے پر مقدمہ درج،مینجر گرفتار، 1200 کلو بدبودار زائدالمیعاد گوشت ،200 لٹر استعمال شدہ گندا تیل تلف،ایک لاکھ 30 ہزار کے جرمانے عائد

بدبودار باسی گوشت برآمد ہونے پر معروف نہاری پوائنٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

استعمال شدہ آئل میں مچھلی فرائی کرنے پر فرائنگ فش پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید

کھانے کی تیاری میں استعمال شدہ آئل زائدالمیعاد اجزاء کا استعمال سنگین جرم ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

استعمال شدہ آئل میں نیا آئل شامل کر کے فرائنگ کرنے پر سخت پابندی عائد ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کی تیاری میں ناقص غیر معیاری اجزاء کا استعمال معدہ، جگر اور پیٹ کی موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ عاصم جاوید

مچھلی سردیوں کی سوغات ،فش پوائنٹس اعلی معیار کو یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عاصم جاوید ڈی جی فوڈ اتھارٹی

 
Scroll to Top