فیصل آباد 5جولائی | پنجاب فوڈاتھارٹی کا دودھ میں جعل سازی کرنے والوں کے خلاف آپریشن |

خفیہ اطلاع پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا گردانہ اورجڑانوالہ ٹاؤن میں ملک پوائنٹس پر چھاپے

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 4500 لیٹر تیار جعلی دودھ تلف کر دیا گیا۔ راجہ جہانگیر انور

گردانہ کے علاقے میں نوید ملک پوائنٹ پر جعلی دودھ ویجیٹیبل آئل اور مضر صحت پاؤڈر سے تیار کیا جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج، موقع سے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ راجہ جہانگیر انور

جڑانوالہ ٹاؤن میں ٹیسٹ فیل ہونے پر ملک مارٹ بند،2000لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

جعلی دودھ میں استعمال ہونے والے کیمیکلز، پاؤڈر اور دیگر اجزاء انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں۔راجہ جہانگیر انور

جعلی تیار دودھ کو فیصل آباد شہر اور گردونواح میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ ،معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خالص دودھ کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی طرز کی پالیسی لا رہے ہیں۔ راجہ جہانگیر انور

ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا عملی نفاظ کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

عوام الناس تک غذائیت سے بھرپور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ راجہ جہانگیر انور

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top