خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا فیلڈ آپریشن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی فیصل آباد موٹروے سروس ایریا ،اوکاڑہ روڈ پر فوڈ چینز دودھ بردار گاڑیوں اور ڈیری یونٹ پر کارروائیاں

ڈیری یونٹ کی پروڈکشن بند، معروف فوڈ چینز کو 2لاکھ 30ہزار کے جرمانے عائد، مقدمہ درج

1800 لٹر پاؤڈر، ایکسپائر کریم، کیمیکل سمیت 390لٹر پانی، جوس، 130 لٹر آئل تلف، پمپ، پائپ، پلنجر ضبط

ممنوعہ اجزاء اور کریم کی ملاوٹ سے جعلی دودھ کو تیار کر کے پیک کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

میڈیکل، ٹریننگ، پراڈکٹ رجسٹریشن دستاویزات، لازم خرید و فروخت ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ عاصم جاوید

زنگ آلود چلرز میں پانی، کیمیکلز کی ملاوٹ سے جعلی دودھ تیار کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پیکنگ کے لیے نان فوڈ گریڈ اشیاء، فاسٹ فوڈ کی تیاری میں ناقص آئل اور بدبودار سبزیوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ عاصم جاوید

سروس ایریا پر موجود مارٹس پر ناقص پیک پانی اور ایکسپائر سنیکس فروخت کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلی دودھ، ناقص آئل اور ممنوعہ اشیاء کا استعمال انسانی صحت پر لیے انتہائی مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔ عاصم جاوید

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام اور فوڈ انڈسٹری کا ادارہ ہے،خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والے کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا ۔ عاصم جاوید

مسافر دوران سفر فوڈ پروڈکٹس کے معیار میں کمی دیکھیں تو فورا 1223 پر اطلاع یا پنجاب فوڈاتھارٹی فیس بک پیج پر ان باکس کریں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top