عیدالاضحٰی کی چھٹیاں ختم،مسافروں کی واپسی کا آغاز، پنجاب فوڈاتھارٹی کا سروس ایریازکی چیکنگ

ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب بھر کے موٹروے سروس ایریاز، بس سٹینڈز، ریلوے اسٹیشن پر موجود فوڈ پوائنٹس کی کڑی نگرانی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی لاہور فیصل آباد موٹروے سروس ایریاز کی چیکنگ

318لٹر جعلی ڈرنکس،390 لیٹر ناقص پیک پانی،150 کلو ایکسپائر سنیکس، 140 لیٹر استعمال شدہ آئل تلف

1180سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 132فوڈ پوائنٹس کو 17لاکھ 30 ہزار کے جرمانے عائد،1 ریسٹورنٹ بند

860 لاری اڈا ریلوے اسٹیشن اور موٹر وے سروس ایریاز پر322 پوائنٹس کو چیک کیا گیا ۔ عاصم جاوید

میڈیکل، ٹریننگ، پراڈکٹ رجسٹریشن دستاویزات، لازم خرید و فروخت ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ عاصم جاوید

گلی سڑی سبزیاں اور ناقص آئل کو فرائنگ کے لیے باربار استعمال کیا جا رہا تھا۔ عاصم جاوید

سروس ایریا پر موجود مارٹس پر ناقص پیک پانی اور ایکسپائر سنیکس فروخت کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص آئل اور ایکسپائر اشیاء کا استعمال انسانی صحت پر لیے انتہائی مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔ عاصم جاوید

جعلساز مافیا باز آجائیں، ملک و قوم سے دشمنی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے۔ عاصم جاوید

سفر کرنے والے مسافر کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

 

Facebook
X
Scroll to Top