وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیلڈ آپریشن تیز
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ٹرانسفارمر چوک شاہ عالم مارکیٹ میں جعلی یونٹ پر چھاپہ، مقدمہ درج
3400کلو جعلی پیک مصالحہ جات، 2620 کلو کھیر مکس، 400کلو چھلکا اسپغول، 1400 کلو سپائسز بیگ اور 1000 کلو پیکنگ میٹریل ضبط
ایکسپائر مصالحہ جات کو دوبارہ معروف برانڈز کی پیکنگ لگائی جارہی تھی۔ وزیر خوراک پنجاب
انتہائی لازم خرید و فروخت ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائی گئیں۔ وزیر خوراک پنجاب
مصالحہ جات دلکش پیکنگ لگا کر لاہور اور گردنواح میں موجود چھوٹی بڑی شاپس اور ہوٹلز پر سپلائی کی جانی تھی۔ بلال یاسین
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی اشیاء خورونوش کی ترسیل ناکام بنا کر لاہورہوں کو بیماریوں سے بچا لیا۔ وزیر خوراک پنجاب
ایکسپائر مصالحہ جات اور کھیر مکس کا خوراک میں بے دریغ استعمال معدہ، جگر اور آنتوں کے امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ بلال یاسین
سستے داموں بنیادی اشیاء خرید کر خوراک تیار کرنے والے ہوٹلز کے خلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔ وزیر خوراک پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس اور ڈیری سیفٹی علی الصبح شہر کے داخلی راستوں کی سخت ناکہ بندیاں کر رہی ہیں۔ بلال یاسین
جعلی دودھ، بیمار گوشت اور دیگر جعلی اشیاء کی خرید و فروخت پر سخت پابندی عائد ہے۔ وزیر خوراک پنجاب
ملاوٹ مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ کے سخت سزائیں دی جائیں گی۔ بلال یاسین